پیرس 12جولائی (یو این اآئی) ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ کے خلاف فرانس میں جاری تحقیقات میں پیش رفت سامنے آئی ہے ، پیرس کے پراسیکیوٹرز نے اعلان کیا کہ کمپنی یا اس کے اعلیٰ عہدیداروں کی جانب سے مبینہ طور پر الگورتھمز کے غلط استعمال اور خودکار ڈیٹا سسٹمز سے دھوکہ دہی کے ذریعے ڈیٹا نکالنے کی تحقیقات کے لیے پولیس کو شامل کرلیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ اس اقدام سے ایلون مسک پر دباؤ میں اضافے ہو گا، جو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھی رہ چکے ہیں، جو یورپی حکومتوں پر آزادی اظہار پر حملے کا الزام عائد کرنے کے علاوہ چند دائیں بازو کی جماعتوں کی کھل کر حمایت بھی کر چکے ہیں۔فرانسیسی پولیس اب مسک یا ایکس کے ایگزیکٹوز کے خلاف تلاشی، کالز کی نگرانی، یا پیشی کے لیے سمن جاری کر سکتی ہے ، اگر وہ تعاون نہ کریں تو عدالت گرفتاری کا وارنٹ بھی جاری کر سکتی ہے ۔’ایکس‘ نے فوری طور پر اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔