حیدرآباد ۔ 6 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : ایلوپیتھک علاج کرنے والے کواکس کے غیر قانونی عمل کو اجاگر کرتے ہوئے حیدرآباد کے ضلع کلکٹر ہری چندناداسری نے معائنہ اور کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کی اسناد اور ان کے خلاف زیر التواء مقدمات پر خصوصی توجہ دینے کے ساتھ دواخانوں کا اچھی طرح سے معائنہ کیا جانا چاہئے ۔ طبی حکام نے بتایا کہ مشترکہ معائنہ ٹیمیں رات کے اوقات میں کام کرنے والے غیر رجسٹرڈ کلنکس کو بھی نشانہ بنا رہی ہیں ۔ ایسی سہولیات کی ایک فہرست پیش کی گئی ہے اور حکام سے کہا گیا ہے کہ وہ قانونی کارروائی شروع کریں اور اس کے مطابق جرمانے عائد کریں اور یہ بھی ہدایت کہ وہ بغیر لائسنس کے چلنے والے دواخانوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کے لیے پولیس کے ساتھ رابطہ کریں ۔ کلکٹر نے مزید کہا کہ ساختی اور آپریشنل تبدیلیاں کرنے والے دواخانوں کو نئے سرے سے اجازت حاصل کرنی ہوگی ۔۔ ش