نیویارک 27 اگست (پی ٹی آئی )یو ایس اوپن کے خواتین سنگلز میں پہلا حیران کن نتیجہ نکلا جیسا کہ نمبر 12 یوکرین کی ایلینا سویٹولینا کو پہلے راونڈ میں شکست ہوگئی۔ ایلینا کو ہنگری کی انا بونڈار نے شکست دی۔45 سالہ امریکی وینس ولیمز ایونٹ کی نمبر 11 سیڈ موچووا کے خلاف ایک سیٹ جیتا لیکن وہ میچ 2-1 سے ہار گئیں۔ مینز سنگلز میں اسپین کے کارلوس الکاریز، ناروے کے کاسپر روڈ اور روس کے اندرے روب لیو دوسرے راونڈ میں پہنچ گئے ہیں۔الکاریز نے امریکی حریف ریلی اوپیلکا کو راست سٹوں میں شکست دی۔