ایلینز کی جانب سے اغواء کئے جانے امریکی شہری کا دعویٰ

   

اسٹیوکالبرن کے ادعا کے بعد کمپنی میں خدمات سے محرومی ، بیوی نے بھی علحدگی اختیار کرلی

حیدرآباد۔16ستمبر(سیاست نیوز) امریکی شہری نے ایلینز کی جانب سے اس کا اغواء کئے جانے کے دعوے اور دیگر سیاروں پر موجود ایلینز کے اغواء اور ان کے جسم میں مائیکرو چپ داخل کئے جانے کے دعوؤں کے بعد اس شخص کو نہ صرف ملازمت سے محروم ہونا پڑا ہے بلکہ اس شخص کی اہلیہ نے بھی اس سے ترک تعلق کرلیا ہے۔اسٹیو کالبرن نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں ایلینزاپنے ساتھ لے جاتے ہیں اور ان پر تجربات کے بعد انہیں واپس چھوڑ دیتے ہیں ۔ان کے ان دعوؤں کے بعد وہ جس کمپنی میں خدمات انجام دیا کرتے تھے اس کمپنی کی جانب سے انہیں ملازمت سے نکال دیا گیا ہے اور ان حالات میں ان کی اہلیہ نے بھی انہیں چھوڑ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے علحدگی اختیار کرلی ہے۔ کمپنی کے ذمہ دارو ںنے بتایا کہ اسٹیو کے رویہ میں دیکھی جانے والی تبدیلی اور انداز کارکردگی میں ریکارڈ کی جانے والی گراوٹ کے بعد کمپنی نے اس بات کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی طرح اسٹیو کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے جب ایک اڑن طشتری کو دیکھا اور نوٹس کیا کہ وہ بہت قریب ہے تو وہ اسے دیکھنے کے لئے قریب پہنچے ہی تھے کہ انہیں اڑن طشتری میں لیجایا گیا اور اسٹیل کے راڈ کے طرز کی کسی شئے سے ان کے جسم میں مائیکرو چپ داخل کی گئی ہے ۔ علاوہ ازیں ان کے جسم میں الٹرا وائیلٹ شعائیں داخل کی جاتی رہی ہیں۔ اسٹیو کے ان دعوؤں کو کسی سائنسی ادارہ کی جانب سے اہمیت نہیں دی جا رہی ہے لیکن اسٹیو کا کہناہے کہ ایک اڑن طشتری کے مشاہدہ نے ان کی زندگی کو تبدیل کر دیا ہے۔ انہو ںنے بتایا کہ اس واقعہ کے بعد ان کے مزاج میں مسلسل تبدیلی ریکارڈ کی جا رہی تھی جس کی وجہ سے وہ ہمیشہ بے چین رہنے لگے ہیں اور اس واقعہ کے نتیجہ میں ہی ان کی ملازمت چلی گئی اور ان کی بیوی نے بھی ان سے علحدگی اختیار کرلی ہے۔ ان کی جانب سے کئے جانے والے دعوؤں کی سائنسی توثیق نہ ہونے کے سبب اس پر کوئی توجہ نہیں دے رہا ہے لیکن ہندستان کے سرکردہ ذرائع ابلاغ ادارو ںکی جانب سے اسٹیو کے دعوؤں پر توجہ دیتے ہوئے مزید معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔M