نئی دہلی : ہنڈن برگ رپورٹ کے بعد سے جاری طوفان اور الزامات کو انداز کرتے ہوئے سرکاری زیراہتمام لائف انشورنش کارپوریشن آف انڈیا (ایل آئی سی) نے مارچ کے سہ ماہی میں گوتم اڈانی گروپ کی نمایاں کمپنی اڈانی نٹرپرائز س میں اپنا مزید سرمایہ مشغول کیا ہے ۔ نفٹی اسٹاک میں اڈانی کے شیئرز کی قدر نصف تک گھٹ جانے کے باوجود ایل آئی سی نے مزید 357,500 شیئرز خرید لئے ہیں ۔ پبلک سیکٹر یونٹ ایل آئی سی کے اڈانی انٹرپرائزس میں شیئرس ڈسمبر میں 4.23 فیصد سے بڑھ کر ختم مارچ تک 4.26 فیصد ہوگئے ہیں۔ اس طرح ایل آئی سی نے ہنڈن برگ تنازعہ کو یکسر نظرانداز کردیا۔