حیدرآباد۔ تلنگانہ ہائی کور ٹ نے آج ایل آر ایس سے متعلق مقدمہ کی سماعت 5 ہفتوں کیلئے ملتوی کردی ہے۔ ریاستی حکومت کی ایک درخواست کے بعد عدالت نے مقدمہ کو ملتوی کرنے کے احکامات جاری کئے۔ ہائی کورٹ کی ڈیویژن بنچ پر اس سے متعلق درخواستوں کی سماعت جاری ہے۔ شہر کی ایک این جی او فورم فار گڈ گورننس نے ہائی کورٹ میں اس اسکیم کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔