ایل آر ایس اسکیم کیخلاف عوامی احتجاج کی دھمکی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے ایل آر ایس اسکیم کی منسوخی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت فوری اسکیم کو منسوخ نہیں کرے گی تو بڑے پیمانہ پر عوامی احتجاج منظم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ تین ماہ سے غیر زرعی جائیدادوں اور اراضیات کے رجسٹریشن کا عمل روک دیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ کے سی آر حکومت کے فیصلے تغلق دور حکومت کی یاد تازہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن کے نئے طریقہ کار سے عوام کو مزید دشواریاں پیش آرہی ہیں اور دھرانی پورٹل میں کئی خامیاں پائی گئیں۔