میونسپل کمشنرس کو پرنسپل سکریٹری بلدی نظم و نسق دانا کشور کی ہدایت
حیدرآباد ۔ 10 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : پرنسپل سکریٹری محکمہ بلدی نظم و نسق اور شہری ترقی دانا کشور نے میونسپل کمشنرس کو ہدایت دی کہ لے آوٹ ریگولرائزیشن اسکیم ( ایل آر ایس ) درخواستوں پر کارروائی کرنے اور نئے سیلف ہیلپ گروپس کے قیام کو ترجیح دی جائے ۔ مری چناریڈی ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ پر کل 142 اربن لوکل باڈیز کے کمشنرس کے ساتھ منعقدہ اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے دانا کشور نے موثر انداز میں آمدنی کے ذرائع پیدا کرنے اور ٹیکس کے نشانوں کو پورا کرنے کی اہمیت و افادیت پر زور دیا ۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ ایل آر ایس سے متعلق کارروائی میں تیزی لائی جائے اور کلیر ٹائیٹل اراضیات پر لے آوٹس کو ریگولر کرنے کو ترجیح دی جائے ۔ انہوں نے ایل آر ایس کارروائی مکمل کرنے کے لیے مارچ آخری تاریخ مقرر کی ۔۔