سنگا ریڈی 14 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سنگاریڈی ضلع میں ایل آر ایس کو جلد از جلد مکمل کرنے مادھوری ایڈیشنل کلکٹر نے سنگا ریڈی میں عہدہ داروں کے ساتھ کی ٹیلی کانفرنس میں ہدایت دی کہ وہ ایل آر ایس کو جلد از جلد مکمل کریں اور روزانہ کہ تفصیلات پر رپورٹ پیش کریں کلکٹر کے دفتر سے آر ڈی اوز، میونسپل اور پنچایت عہدیداروں کے ساتھ مادھوری ایڈیشنل کلکٹر نے ایک ٹیلی کانفرنس میں کہا کہ عوام کو ایل آر ایس سے واقف کرایا جائے اور منڈل، دیہاتوں اور میونسپل میں فلیکسی لگائی جائے روزانہ رپورٹ ایل ار ایس سے متعلق تیار کرنے کی ہدایت کی گئی میونسپل اور منڈل ایل آر ایس درخواستوں کی انکوائری موصول ہونے والی درخواستوں کو بغیر کسی پریشانی کے حل کیا جائے اس ٹیلی کانفرنس میں ضلع پنچایت افسر سائی بابا، ریونیو عہدے دار اور منڈل پریشد کے افسر نے شرکت کی۔