ایل آر ایس مسئلہ اسمبلی میں اٹھانے کا اعلان

,

   

عوام پر مزید بوجھ عائد کرنا مناسب نہیں۔ ٹی جگا ریڈی
حیدرآباد۔ کانگریس رکن اسمبلی سنگا ریڈی مسٹر ٹی جگا ریڈی نے آج کہا کہ وہ متنازعہ لے آوٹ ریگولرائزیشن اسکیم ( ایل آر ایس ) کا مسئلہ اسمبلی میں اٹھائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ایل آر ایس کے تحت 200 گز کا پلاٹ رکھنے والوں کو بھی 40 ہزار روپئے ادا کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ لے آوٹ ڈیولپرس نے یہ رقومات حکومت کو ادا نہیں کی ہیں اس لئے اس کا بوجھ پلاٹس مالکین پر عائد کیا جا رہا ہے ۔ جگا ریڈی نے الزام عائد کیا کہ حکومت لے آوٹس کو فوری منظوری نہیں دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کم قیمتوں کی وجہ سے پلاٹس خرید رہے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے کہا کہ ریاست کے عوام پہلے ہی نوٹ بندی ‘ جی ایس ٹی اور کورونا وباء کی وجہ سے پریشانیوں کا شکار ہیں اور اب ایل آر ایس کے ذریعہ عوام پر مزید بوجھ عائد کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کیلئے یہ اچھی بات نہیں ہے کہ وہ ایل آر ایس سرٹیفیکٹ بتانے پر ہی جائیدادوں کا رجسٹریشن عمل میں لائے گی ۔