جموں: فوج نے جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے گل پور سیکٹر میں ایل او سی پر چہارشنبہ کی علی الصبح گولیوں کے تبادلے کے بعد 3 افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ و منشیات اسمگل کرنے کی ایک کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔ طرفین کے درمیان گولیوں کے تبادلے کے دوران ایک فوجی جوان اور گرفتار شدگان میں سے ایک زخمی ہوگیا۔ گل پور سیکٹر میں ایل او سی کی حفاظت پر تعینات فوجی جوانوں نے آج صبح مشکوک نقل و حمل دیکھتے ہی ان افراد کو چیلنج کیا جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
