سرینگر: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر سیکورٹی فورسز نے جنگجوؤں کی طرف سے در اندازی کی کوشش کرنے کے دوران ایک جنگجو کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔اوڑی سیکٹر کے کمل کوٹ علاقے میں گذشتہ شب ایل او سی پر سیکورٹی فورسز نے جنگجوؤں کے ایک گروپ کی حرکات کو دیکھا جو پاکستانی فوج کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ کی آڑ میں در اندازی کرنے کی کوشش کر رہے تھے ۔انہوں نے بتایا کہ وہاں تعینات سیکورٹی فورسز اہلکاروں نے جب در اندازی کرنے کی کوشش کرنے والے جنگجوؤں کو للکارا اور انہیں سرنڈر کرنے کو کہا تو انہوں نے اس کی بجائے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کی جس کا بھر پور جواب دیا گیا۔