٭ ملک میں پہلی مرتبہ انڈین آرمی نے ایل او سی پر خاتون فوجیوں کو تعینات کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہندوستان ۔ پاکستان کے درمیان نیشنل سکیورٹی ڈیوٹی کے نام پر مذکورہ خاتون فوجیوں کو تعینات کیا جارہا ہے۔ ان فوجیوں کا تعلق آسام رائفلس سے ہے جنہیں انڈین آرمی میں تقرر کیا گیا ہے ۔ مذکورہ خاتون فوجیوں کو 10,000 فیٹ کی بلندی پر واقع سادھنا ٹاپ پر تعینات کیا گیا ہے۔
