ایل او سی پر کمان پوسٹ سیاحوں کیلئے کھول دیاگیا

   

سری نگر : جموں و کشمیر میں شعبہ سیاحت کو مزید فروغ اور سرحدی ٹورزم کو وسعت دینے کے پیش نظر لائن آف کنٹرول پر دو کراسنگ پوائنٹس کمان پوسٹ اور ٹیٹوال کو سیاحوں کے لئے کھول دیا گیا ہے ۔شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی سیکٹر میں ایل او سی پر کمان پوسٹ کو مزید سجا سنوار کے نئی شکل دی گئی ہے اور وہاں 50 فٹ اونچا قومی پرچم بلند کیا گیا ہے ۔اور سیاحوں کی سہولیات کے لئے اور چیزوں کے علاوہ ایک نئی آرام گاہ بھی تیار کی گئی ہے ۔