سری نگر۔ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے حاجی پیر سیکٹر میں ہفتہ کی صبح ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان گولہ باری کے تبادلے کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت تین شہری زخمی ہوئے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے اوڑی کے حاجی پیر سیکٹر میں ایل او سی پر ہفتہ کی صبح بلا کسی اشتعال کے گولہ باری شروع کردی جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت تین شہری زخمی ہوئے ۔ زخمیوں کی شناخت پروینہ بیگم، احمد شیخ اور مقبول مغل کی حیثیت کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج ومعالجے کے لئے نزدیکی ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ گولہ باری سے ایل او سی کے متصل دیہات میں خوف ودہشت پھیل گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ گولہ باری ہفتہ کی صبح شروع ہوئی اور وہاں تعینات ہندوستانی فوج نے اس کا بھر پور جواب دیا۔