جموں: جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر منگل کی صبح ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا تاہم کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔دفاعی ذرائع نے بتایا کہ ضلع پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں ایل او سی پر منگل کی صبح قریب ساڑھے نو بجے پاکستانی فوج نے بلا کسی اشتعال کے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری شروع کردی۔انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات بھارتی فوجی جوانوں نے حملے کا بھر پور جواب دیا۔پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں ہی ایل او سی پر پیر کے روز بھی طرفین کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا تھا۔