جموں : جموں وکشمیر کے راجوری ضلع میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک فوج نے اینٹی پرسنل مائن کو ناکارہ بنا کر ایک بہت بڑے حادثے کو رونما ہونے سے پہلے ہی ٹال دیا۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ فوج کے سراغ رساں کتوں نے منجا کوٹ راجوری میں ایل او سی کے نزدیک ایک اینٹی پرسنل مائن کا پتہ لگایا جس کے بعد فوری طورپر بی ڈی ایس اسکارڈ کو طلب کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ بم ناکارہ بنانے والی ٹیم کی انتھک کوشش کے بدولت اینٹی پرسنل مائن کو ناکارہ بنایا گیا۔ دفاعی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایک بہت بڑے حادثے کو رونما ہونے سے پہلے ہی ٹالا گیا۔ بتادیں کہ گزشتہ دنوں ہی راجوری میں فوج نے ایک پاکستانی ڈرون کو مار گرایا تھا۔