ایل او سی کے قریب پاکستانی درانداز ہلاک

   

سرینگر: جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول کے قریب دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو فوج نے ناکام بنا دیا ہے اور پاکستانی درانداز کو ہلاک کردیا۔ دفاعی ترجمان کے مطابق نوشہرہ سیکٹر کے کلال علاقے میں 17 اور 18 نومبر کی درمیانی رات کو دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا گیا۔ دہشت گرد اس وقت مارا گیا جب اس نے بارودی سرنگ میں در اندازی کی کوشش کی ۔ ہفتے کے روز اس کی نعش جنگی مقام پر دستیاب ہوئی۔

فوج نے سرحد کے ہندوستانی حصے میں گھسنے کی کوشش کی نقل و حرکت کا مشاہدہ کیا۔ دراندازوں میں سے ایک اس وقت مارا گیا جب اس نے بارودی سرنگ پر قدم رکھا۔