ایل او سی کے پاس پاکستانی شل باری ، ایک جوان ہلاک

   

جموں ، 8 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے پاس پاکستانی آرمی نے سیزفائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہفتہ کو چھوٹے اسلحہ اور مورٹار شل باری کے ذریعہ ہندوستانی علاقے کو نشانہ بنایا ۔ اس کے نتیجہ میں ایک سپاہی ہلاک ہوگیا اور تین دیگر زخمی ہوگئے ۔ عہدیداروں نے کہا کہ سرحدی چوکی پر تعینات جوان کی جان گئی اور دیگوار سیکٹر میں ہی تین دیگر سپاہی زخمی ہوئے ۔ ۔