ایل ایل بی کورس پہلے مرحلہ میں 6218 نشستیں مختص

   

حیدرآباد 29 ۔ اگست (سیاست نیوز) ریاست میں ایل ایل بی کے پہلے مرحلہ کے داخلوں میں 6218 نشستیں مختص کی گئی ہیں۔ لا سیٹ داخلوں کے کنوینر پروفیسر جے پانڈو رنگا ریڈی نے بتایا کے کنوینر کوٹہ میں جملہ 7540 نشستیں دستیاب ہیں۔ پہلے مرحلہ میں 6218 نشستیں بھرتی کی گئی ہیں۔ نشستیں پانے والے طلبہ کو 30 اگست سے 4 ستمبر شام 5 بجے تک متعلقہ کالجس میں اسنادات جمع کرنے اور رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے سرکاری ویب سائیٹ کے مشاہدہ کا مشورہ دیا گیا ۔ کنوینر کوٹہ میں جملہ 7540 نشستیں ہیں۔ ان میں تین سالہ ایل ایل بی کورس میں 5281 نشستیں اور پانچ سالہ ایل ایل بی کورس کیلئے 2259 نشستیں ہیں ۔ جملہ 14,201 امیدواروں نے ویب آپشن کا اندراج کرایا ۔ ان میں 11870 امیدوار ایل ایل بی تین سالہ کورس کیلئے 2331 امیدواروں نے ایل ایل بی پانچ سالہ کورس کیلئے آپشن دیا تھا۔ پہلے مرحلہ میں نشستیں حاصل کرنے والے 6218 طلبہ کو نشستیں الاٹ کی گئی۔ ان میں تین سالہ ایل ایل بی کورس کیلئے 4685 امیدوار پانچ سالہ ایل ایل بی کورس کیلئے 1533 امیدواروں کو نشستیں مختص کی گئی ۔ نشستیں پانے والے طلبہ آن لائین ٹیوشن فیس ادا کریں ۔ تفصیلات کیلئے [email protected] پر ربط پیدا کریں۔2