نئی دہلی : لارسن اینڈ ٹوبرو نے اعلان کیا ہے کہ اس کی کنسٹرکشن یونٹ ایل اینڈ ٹی کو 19 کیلومیٹر طویل روڈ بریج کی تعمیر کا کنٹراکٹ حاصل ہوا ہے، جو آسام میں دھوبری اور میگھالیہ میں ہولباری کو جوڑتے ہوئے دریائے برہم پتر پر تعمیر کیا جائے گا۔ اس پراجیکٹ کی لاگت 2,500 تا 5,000 کروڑ روپئے ہے۔