ایل اینڈ ٹی کیخلاف چیف منسٹر کی زبان سرمایہ کاری کیلئے مضر : کے ٹی آر

   

حیدرآباد 28 جولائی (سیاست نیوز) بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کے ورکنگ پریسیڈنٹ اور سابق وزیر انڈسٹریز کے ٹی راما راؤ نے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کی جانب سے اسمبلی میں ایک باوقار کمپنی ایل اینڈ ٹی کے خلاف استعمال کی گئی زبان پر اعتراض کیا اور کہاکہ اس طرح کے غیر ضروری ریمارکس سے تلنگانہ میں سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں کو ایک غلط پیام جائے گا۔ اسمبلی میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت میں کے ٹی راما راؤ نے کہاکہ ’’ایل اینڈ ٹی کوئی چھوٹی کمپنی نہیں ہے، ملک میں اس کے کام کی وجہ اس کا وقار ہے، انھیں جیل بھیجنے کا انتباہ دینا غیر ضروری ہے‘‘۔