ایل اے سی پر بعض مقامات کو قبضہ میں لینے سیاسی منظوری

,

   

نئی دہلی: ہندوستانی آرمی کا چین کے ساتھ سرحدی مسئلہ پر تعطل کے درمیان چوشول سب سیکٹر کے بعض بلند مقامات کو قبضہ میں لینے کا اقدام مئی میں سیاسی منظوری کے بعد کیا گیا۔ حکومت کے سینئر عہدیدار نے بتایا کہ ایل اے سی (حقیقی خط قبضہ) کے پاس 6 تا 7 مقامات کو قبضہ میں لینے کیلئے آرمی کو سیاسی منظوری دی گئی۔ ان میں سے بعض مقامات ایل اے سی سے دور ہیں۔ اس اقدام کے سبب ہندوستان کو چین پر دباؤ بڑھانے میں مدد ملی۔