ایل اے سی پر ہند ۔ چین تنازعہ، امریکہ کی کڑی نظر

   

٭ چین نے ماہ اگست میں لداخ میں جو فوجی اشتعال انگیزیاں کی تھیں، اس پر امریکہ کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ چین کو ایسی اشتعال انگیزیوں سے روکنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ خود چین کے ساتھ اظہار یگانگت کیا جائے۔ ردعمل میں مزید ظاہر کیا گیا ہے کہ امریکہ، چین اور ہندوستان کے درمیان ایل اے سی پر پائی جانے والی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ چین نہ صرف خود اپنے ہی ملک میں بلکہ دیگر خطوں میں بھی جارحیت سے کام لے رہا ہے۔