حیدرآباد۔21؍اپریل(پریس نوٹ) ایل بجرنگ پرشاد اینڈ کمپنی جویلرس گلزار حوض چارمینار کے دامن میں 98سال سے سونے کے زیورات کی تجارت میں انتہائی قابل اعتماد و جانا مانا نام ہے۔ ایل بجرنگ پرشاد اینڈ کمپنی جویلرس نے اپنے قدیم شو روم کی جدید اندازمیں تزئین نو و آرائش کے ساتھ آراستہ شو روم کا دوبارہ افتتاح عمل میں لایا ہے۔اس موقع پر مسٹر کرشنا سانگھی پروپرائٹر ایل بجرنگ پرشاد اینڈ کمپنی جویلرس نے کہا کہ اس شو روم کا قیام 1921میں انکے دادا آنجہانی ایک بجرنگ پرشاد نے کیا تھا اور انکے بعد انکے دودنوں فرزندان روپ کرن سانگھی اور راجندر پرشاد سانگھی نے اس شو روم کی بہترین کارکردگی اور تجارت کو برقرار رکھا اور انکے پوترے مسٹر کرشنا سانگھی ولد روپ کرن سانگھی نے اس شو روم کی باگ ڈور سنبھالی ہے اور عمدہ و نفیس اقسام کے جدیدڈیزائنوں میں سادہ و جڑاوی سونے کے زیورات کا وسیع کلکشن دستیاب ہے۔مسٹر کرشنا سانگھی نے کہا کہ جدید شو روم کے افتتاح کے موقع پر معزز گاہکوں کیلئے خاص آفر پیش کیا جا رہا ہے۔جو زیورات کی خریداری پر NO WASTAGE & NO MAKING CHARGES کے علاوہ ہر ایک تولہ زیورات کی خریداری پر 1000/-(ایک ہزار روپے) کی چھوٹ حاصل کرسکتے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے معزز گاہکوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ گاہکوں نے ہر قدم پر ہمارا ساتھ دیا اور انکا یہی اعتماد و بھروسہ ہمارے لئے سب سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ہم اور ہمارا با اخلاق و تربیت یافتہ اسٹاف آپ تمام کا تہہ دل سے استقبال کرتے ہیں۔مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 040-66903070 اور 24525617 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔
