ایل بی اسٹیڈیم میں آج جنا سینا۔ بی ایس پی ریلی

   

حیدرآباد۔/3اپریل، ( این ایس ایس ) جنا سینا اور بی ایس پی کی انتخابی ریلی 4اپریل جمعرات کو شام4 بجے تا 5:30 بجے لال بہادر اسٹیڈیم پر منعقد ہوگی۔ جس سے بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی اور جنا سینا پارٹی کے صدر پون کلیان خطاب کریں گے۔ اس ریلی کے سبب پولیس کی طرف سے ٹریفک کی آمدورفت کو موثر بنانے کے لئے چند راستوں کو تبدیل کیا گیا ہے اور بعض مقامات سے رُخ موڑ دیا گیا ہے۔