حیدرآباد : ایل بی نگر پولیس نے جسم فروشی کے ایک ریاکٹ کو بے نقاب کردیا اور دو خاتون آرگنائزرس کے علاوہ ایک گاہک کو گرفتار کرلیا ۔ ایل بی نگر پولیس نے ایک اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے راک ٹاؤن کالونی میں دھاوا کیا اور 50 سالہ وی آر تلسی اور 30سالہ کے اوما رانی کے علاوہ 26سالہ پرشانت کمار ساکن منصورآباد متوطن گجرات کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے تین ہزار ایک سو روپئے نقد رقم 4 موبائیل فون و دیگر اشیاء کو ضبط کرلیا ۔