حیدرآباد/6 نومبر ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ ایل بی نگر میں رہزنی کی سنگین واردات پیش آئی ۔ جہاں نامعلوم رہزنوں نے ایک خاتون کے گلے سے طلائی چین کو چھین لیا جو تقریباً 3 تولہ کی بتائی گئی ہے ۔ ایل بی نگر پولیس ذرائع کے مطابق 25 سالہ خاتون سورنا کساگانی جو اندرا سراساتھا کالونی کی ساکن ہے ۔ پیشہ سے بیوٹیشن بتائی گئی ہے ۔ یہ خاتون اس کے بیوٹی پارلر سے اس کے مکان پیدل جارہی تھی کہ اس دوران اسکوٹی موٹر سائیکل پر 2 نامعلوم افراد اس کے قریب پہونچے اور اس کے گلے سے طلائی چین چھین لی اس کے علاوہ سورنا کے ہاتھ میں موجودہ سیل فون کا بھی سرقہ کرلیا گیا ۔