ایل بی نگر میں سافٹ ویر ملازمہ کی خودکشی

   

حیدرآباد۔ ایل بی نگر کے علاقہ میں ایک سافٹ ویر ملازمہ نے خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق یہ لڑکی شادی کے لئے راضی نہیں تھی اور اس کے افراد خاندان شادی کیلئے رشتہ تلاش کررہے تھے۔ 27 سالہ لکشمی جو نارائن ریڈی نگر کالونی کے ساکن نرسیا کی بیٹی تھی نے کل پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق لکشمی کا بھائی اور اس کی والدہ کل رشتہ کی بات چیت کیلئے گئے تھے اور مکان میں یہ لڑکی اکیلی تھی جس نے افراد خاندان واپس ہونے سے قبل انتہائی اقدام کرلیا۔ یہ لڑکی شادی کرنا نہیں چاہتی تھی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔