ایل بی نگر میں سڑک حادثہ ،پولیس کانسٹبل ہلاک

   

حیدرآباد ۔ 22 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : ایل بی نگر پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک پولیس ملازم ہلاک ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق 54 سالہ شخص ناگاراجو جو پیشہ سے اے آر میں اے ایس آئی رتبہ کا عہدیدار تھا ۔ فورتھ بٹالین آندھرا پردیش سے وابستہ بتایا گیا ہے جو ڈی جی پی آفس میں خدمات انجام دے رہا تھا ۔ کل یہ شخص ایل بی نگر علاقہ سے گذر رہا تھا کہ ایل بی نگر ساگر رنگ روڈ پر پیش آئے حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔