ایل بی نگر میں قماربازی ، چھ افراد گرفتار ، نقد رقم ضبط

   

حیدرآباد /18 اپریل ( سیاست نیوز ) لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قمار بازی میں مصروف 6 افراد کو ایل بی نگر پولیس نے گرفتار کرلیا جو جنا پریہ اپارٹمنٹ کے ایک مکان میں جوا کھیل رہے تھے ۔ پولیس نے ایک اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اس ٹھکانے کو بے نقاب کردیا اور 6 افراد 40 سالہ کوڈی سری ہری ساکن منصورآباد 36 سالہ پی چارکوا ساکن دلسکھ نگر 40 سالہ ٹی پرساد ساکن منصورآباد 61 سالہ کے کرن موہن ریڈی ساکن ناگول 62 سالہ ڈی رامیش ساکن منصورآباد اور 50 سالہ وینکٹیش ساکن ونستھلی پورم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 7390 روپئے ضبط کرلئے اور مزید کارروائی جاری ہے ۔