حیدرآباد۔ ایل بی نگر پولیس نے موٹر سائیکل سارق 50 سالہ عبدالسلام کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے 2 موٹر سائیکل ضبط کرلیا جن کی مالیت 70 ہزار روپے بتائی گئی ہے۔ سلام راوی ریڈی کالونی حیات نگر علاقہ کا ساکن ہے۔ ایک کارروائی کے دوران ایل بی نگر پولیس نے اس عادی سارق کو حراست میں لیا اور پوچھ تاچھ کے دوران اس نے اپنی تاریخ بیان کردی۔ پولیس کے مطابق سلام سابق میں 9 وارداتوں میں شامل تھا۔ حیدرآباد میں 2 سائبر آباد میں ایک اور رچہ کنڈہ میں اس نے 6 وارداتیں انجام دی تھیں۔
