حیدرآباد : /11 جولائی (سیاست نیوز) ایل بی نگر پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں ڈی سی ایم ویان کی ٹکر سے ایک مزدور ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ کرومورتی ساگر متوطن میڑچل حکیم پیٹ آج صبح ایل بی نگر علاقہ سے موٹر سائیکل پر گزررہا تھا کہ تیز رفتار ڈی سی ایم ویان نے اسے ٹکر دیدی ۔ اس حادثہ میں کرومورتی شدید زخمی ہوگیا تھا اور دواخانہ منتقلی کے دوران وہ فوت ہوگیا ۔ پولیس ایل بی نگر نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔
