حیدرآباد۔/29 جنوری، ( سیاست نیوز) ایل بی نگر پولیس کی خصوصی آپریشن ٹیم ( ایس او ٹی) نے منگل کو مشترکہ کارروائی کے دوران 4 افراد کو روک لیا جو پڑوسی ریاست کے ضلع وشاکھاپٹنم کے تحت قبائیلی علاقہ اراکو ایجنسی سے گانجہ منتقل کررہے تھے۔ اس ٹیم نے ماروتی ویاگن اور کار ضبط کرلیا جس میں 108 کیلو گانجہ رکھا ہوا تھا۔ علاوہ ازیں ان افراد کے قبضہ سے 4 فون اور 3 ہزار روپئے بھی ضبط کئے گئے۔ گانجہ اور فون کی مجموعی مالیت 14 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔ ملزمین کی شناخت گڈا کلیان، کالو بلائی، شرت کمار اور بھکتارام کھرا کی حیثیت سے کی گئی ہے انہیں چنتلا کنٹہ مین روڈ پر گرفتار کیا گیا ایک اور ملزم مکیش متوطن راجستھان مفرور بتایا گیا ہے۔