لندن: الیکٹرانکس آلات بنانے والی جنوبی کورین کمپنی ایل جی نے لگ بھگ چھ برس تک نقصان برداشت کرنے کے بعد اپنے موبائل ڈویڑن کو بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ نقصان پہنچانے والے موبائل ڈویژن کو مکمل ختم کر دے گا۔ایل جی الیکٹرانکس اسمارٹ فون کی دنیا کو خیر باد کہنے والی پہلی کمپنی ہے۔ ایل جی کی طرح مشہور موبائل بنانے والی کمپنیاں جیسے نوکیا، ایچ ٹی سی اور بلیک بیری بھی ماضی میں کئی مقبول موبائل فونز متعارف کرا چکی ہیں، لیکن ان کمپنیوں کی مارکیٹ بھی اب سکڑتی جا رہی ہے۔کمپنی نے بتایاکہ موبائل ڈویژن لگ بھگ چھ سال سے نقصان میں تھا جس کی وجہ سے اسے تقریباً 4.5ارب ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔