ایل جی کی جانب سے5 جی موبائل عنقریب متعارف

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 28 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : 5
G
ٹکنالوجی کی ہندوستان میں
2020 میں آمد متوقع ہے لیکن اس سے قبل ہی کوریائی کمپنی ایل جی نے اپنے 5 جی موبائل ہندوستان میں متعارف کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔ ایل جی کمپنی کے سینئیر عہدیدار نے کہا ہے کہ کمپنی 5 جی موبائل کو عالمی سطح پر جلد متعارف کرنا چاہتی ہے اور اسی لیے وہ ہندوستان میں بھی اپنا 5 جی موبائل 2020 کے درمیان بازار میں لانے کی خواہاں ہے ۔ ایل جی انڈیا کے عہدیدار ارویت ویدیا نے کہا کہ کوریا میں پہلے ہی 5 جی متعارف کردیا گیا ہے ۔ جب کہ امریکہ اور یورپ کے چند ممالک میں 5 جی متعارف ہوا ہے لہذا اب ہندوستان میں 5 جی عنقریب متعارف کیا جائے گا ۔۔