ایل رمنا کی 27 جنوری کو حلف برداری

   

حیدرآباد۔/23 جنوری، ( سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے تلنگانہ قانون ساز کونسل کے رکن ایل رمنا 27 جنوری کو کونسل کی رکنیت کا حلف لیں گے۔ ناسازی مزاج کے نتیجہ میں ایل رمنا آرام کررہے تھے۔ حالیہ مجالس مقامی زمرہ کی ایم ایل سی نشستوں کے انتخابات میں ایل رمنا کریم نگر سے کونسل کیلئے منتخب ہوئے۔ کونسل کے دیگر ارکان رکنیت کا حلف لے چکے ہیں۔ ایل رمنا 27 جنوری کو عبوری صدرنشین امین الحسن جعفری کے ہاتھوں رکنیت کا حلف لیں گے۔واضح رہے کہ ایل رمنا تلگودیشم سے مستعفی ہو کر ٹی آر ایس میں شامل ہوئے تھے ۔ ر