ایل وی پرساد آئی انسٹی ٹیوٹ حیدرآباد ، بھوبنیشور سرفہرست

   

حیدرآباد ۔ 11 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : ایل وی پرساد آئی انسٹی ٹیوٹ حیدرآباد اور بھوبنیشور ، تلنگانہ اور اڈیشہ ریاستوں میں سرفہرست انسٹی ٹیوٹس بن گیا ہے ۔ آیوش مان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کے تحت ان کی پیانل سازی کی گئی ہے ۔ ڈاکٹر گلا پلی این راؤ ، بانی صدر نشین ایل وی پرساد آئی انسٹی ٹیوٹ اور ڈاکٹر جیتو لال مینا ، جنرل منیجر ، ہاسپٹل نٹ ورکنگ اینڈ کوالیٹی انشورنس کے مابین 6 مارچ کو رسمی انداز میں یادداشت مفاہمت طئے پائی ہے ۔ تلنگانہ ، اڈیشہ ، مغربی بنگال اور دہلی ریاستوں میں ہاسپٹلس اس پیانل سازی کے لیے حالیہ طور پر درخواست دے سکتے ہیں ۔ اس پیانل سازی سے بیرون سے آنے والے غرباء کو بڑا فائدہ ہوگا ۔ بیرون تلنگانہ سے آنے والے مریض استفادہ کرسکیں گے ۔ تلنگانہ اور اڈیشہ کے غریب مریض پیشتر ازیں آروگیہ شری اور بجو سواستھا کلیان یوجنا کے تحت مستفید ہورہے ہیں ۔۔