ماسکو: لوہانسک پیپلز ری پبلک (ایل پی آر) کے شہر لیسیچانسک میں ایک بیکری پر یوکرین کے حملے میں 20افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ روس کی ہنگامی وزارت نے یہ اطلاع دی ہے ۔ وزارت کے پریس دفتر نے بتایا کہ گولہ باری کے بعد لیسیچانسک میں ملبے کے نیچے سے 20 افراد کی نعشیں نکالی گئی ہیں۔ ایک اور حملے کے خطرہ کے باوجود ریسکیو ٹیموں نے ملبہ کو ہٹایا اور اپنی جانوں کو خطرہ میں ڈال کر لوگوں کو تلاش کیا۔
“ایل پی آر کے فوجی کمانڈر کے دفتر نے قبل ازیں اطلاع دی تھی کہ یوکرین نے ہفتے کی دوپہر پر ہجوم بیکری پر حملہ کیا، جس سے عمارت منہدم ہو گئی اور تقریباً 40 افراد ملبے تلے دب گئے ۔ بچ جانے والے 10 افراد کو ہاسپٹل لے جایا گیا۔ دیگر کی تلاش جاری ہے ۔ تقریباً 20 افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
فوج نے کہا کہ یوکرین کی مسلح افواج نے لیسیچانسک میں ایک بیکری پر فائرنگ کی۔ ویک اینڈ پر یہاں ہمیشہ ہجوم رہتا ہے ۔ ملبے تلے 40 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے ۔
