ایل پی جی بحران سنگین ہوتا جا رہا ہے : پرینکا گاندھی

   

نئی دہلی، 11 مارچ (یو این آئی): کانگریس کی سینئر لیڈر اور لوک سبھا رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا نے منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ملک میں کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی مبینہ قلت کو لے کر مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں بحران مزید سنگین ہونے والا ہے ۔پرینکا گاندھی نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ ہندوستان کی حکومت تجارتی معاہدے کے معاملے میں جس طرح امریکہ کے سامنے جھکی ہے ، اس سے حالات مزید بگڑ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا، “بحران گہرا ہوتا جا رہا ہے ۔ آگے مزید گہرائے گا۔ دنیا میں جنگ جیسی صورتحال بنی ہوئی ہے ، اس لیے اس کا اثر مزید بڑھے گا۔ جن مسائل پر بحث ہونی چاہیے ، ان پر بحث نہیں ہو رہی ہے ۔پرینکا نے راہول گاندھی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی جھکے نہیں ہیں اور وہ سچ کہتے ہیں۔ راہل گاندھی اپنی بات سے کبھی پیچھے نہیں ہٹتے ہیں۔