گمبھی راوپیٹ؍ سرسلہ۔ 24 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بی سی ویلفیئر اسوسی یشن کے ریاستی قائد،کانگریس کے سینئیرقائد پرشا ہنڈمانڈلو نے کہا کہ چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی کی قیادت میں کانگریس حکومت ایک ایک کر کے آپنے انتخابی وعدوں کو پورا کر رہی ہے، پرشا ہنڈمانڈلو نے آج اسمبلی حلقے سرسلہ کے گمبھی راو پیٹ میں واقع موضع سری گدا میں حکومت کی جانب سے ایل پی جی سلنڈروں کی سبسیڈی منظوری کیلئے دستاویزات کی تقسیم عمل میں لا رہے تھے اس موقع پر ہنڈمانڈلو نے کہا کہ حکومت اپنے وعدوں کو مراحل وار عملی جامہ پہنا رہی ہے انہوں نے کہا کہ خواتین کے لیے آر ٹی سی بسوں میں مفت سفر،زیرو کرنٹ بل، 500 روپے میں ایل پی جی سلنڈر، کے علاوہ کسانوں کو کئی مراعات دیے گئے،انہوں نے کہاں گئے نئے راشن کارڈ، اندرما گھر کی منظوری اکتوبر میں شروع کی جائے گی۔ پرشا ہنڈمانڈلو نے کہا کہ تمام سرکاری اسکیموں میں تمام مستحقوں کے ساتھ انصاف کیا جائے گا، اس موقع پر بندیلا راجو، رویندر راؤ، کاشی، یادگود، رنگا راؤ، تروپتی راؤ، رانی، چندر کلا، سوامی، رام چندرا راؤموجود تھے۔