ایل پی جی سیلنڈر کی قیمت میں اضافہ

   

حیدرآباد ۔ یکم ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : آئیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے حیدرآباد اور ملک کے دیگر حصوں میں تجارتی ایل پی جی سیلنڈر کی قیمت میں 51.50 روپئے فی یونٹ اضافہ کردیا ہے ۔ قیمتوں میں اضافہ کی وجوہات تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں تبدیلی اور طلب اور رسد کی حرکیات کو سمجھا جارہا ہے ۔ حیدرآباد اور ملک کے دیگر حصوں میں تجارتی اور گھریلو دونوں طرح کے ایل پی جی سیلنڈر کی قیمتوں پر نظر ثانی عام طور پر ہر مہینے کے پہلے دن ہوتی ہے ۔ ایک تجارتی ایل پی جی سیلنڈر کی قیمت اب حیدرآباد میں 1801.5 روپئے ہے ۔ ہندوستان کے دیگر میٹرو شہروں کے مقابلے اس شہر کی قیمت سب سے زیادہ ہے ۔ حیدرآباد میں ایل پی جی سیلنڈر کی قیمت 1801.5 ہے ۔ کولکتہ میں 1684 ، چینائی میں 1738 ، بنگلور میں 1653 اور دہلی میں 1580 روپئے ہیں ۔ ماہرین کے مطابق کمرشیل گیس سیلنڈروں کی قیمتوں میں رد و بدل سے ریسٹوران ، ہوٹلوں اور دیگر تجارتی اداروں کو براہ راست فائدہ پہنچے گا جو ان ایل پی جی سیلنڈر کو روزمرہ کے کاموں کے لیے استعمال کرتے ہیں ۔ حیدرآباد اور ملک کے کسی بھی دوسرے شہروں میں گھریلو ایل پی جی سیلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔۔ ش