ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ ووٹ حاصل کرنے کا انتخابی تحفہ: ملکا ارجن کھڑگے

,

   

نئی دہلی: کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ مودی حکومت کھانا پکانے والی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر کے ماؤں بہنوں کو رلا تی رہی ہے، لیکن اب انتخابات قریب ہیں تو اس نے ووٹ پانے کا کھیل کرتے ہوئے اس کی قیمت کم کردی ہے۔ گھرگے نے حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا، “جب ووٹ لگے گھنٹے، تو چناوی تحفے لگے بٹنے۔ عوام کی محنت کی کمائی کو لوٹنے والی بے رحم مودی حکومت اب ماؤں بہنوں کے تئیں خیر سگالی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ ساڑھے نو سال تک 400 روپے کا ایل پی جی سلنڈر 1100 روپے میں بیچ کر عام آدمی کی زندگی اجیرن کرتے رہے، لیکن تب کسی کو ’پیار کے تحفے‘ یاد کیوں نہیں آئی؟