ایل پی جی کی قیمت میں 25روپئے اضافہ

   

نئی دہلی: ۔ یکم جولائی سے متعدد چیزیں مہنگی ہو رہی ہیں۔اب غیر سبسڈی والے سلینڈر کیلئے 25 روپے زیادہ ادا کرنے ہوں گے۔ گھریلو گیس سلینڈر اب دہلی میں 834 روپے اور کولکاتا میں 861 روپے میں دستیاب ہوگا۔ پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔ آج سے دودھ، ایل پی جی سلینڈر اور بینک سرویس چارج ہر چیز مہنگی ہونے جا رہی ہے۔دہلی، مہاراشٹر، یوپی اور گجرات سمیت متعدد ریاستوں میں آج سے امول دودھ کے داموں میں بھی 2 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہوگیا ہے۔ صرف جون کے مہینے میں پٹرول ڈیزل کے داموں میں تقریباً 16 مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے۔