پرتاپ گڑھ : اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ مانکپور پولیس و سرویلانس ٹیم نے مشترکہ کارروائی کے تحت گزشتہ جمعرات و جمعہ کی شب لالہ بازار سے ایل پی جی گیس کی ناجائز تجارت میں ملوث باپ بیٹے سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر ان کے قبضے سے 51 گیس سلینڈر و 523 پاس بک برآمد کی ہیں ۔پولیس میڈیا سیل سے جمعہ کو جاری پریس ریلیز کے بموجب تھانہ مانکپور ایس ایچ او و سرویلانس انچارج ایس آئی برندہ بن رائے چیکنگ کے دوران مخبر کی اطلاع پر گزشتہ شب لالہ بازار سے ایل پی جی گیس کی ناجائز تجارت میں ملوث سوربھ شکلا و اس کے والد برج راج شکلا اور موہت شکلا سمیت تین ملزمان کو گرفتارکرلیا۔سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
