کوزیکوڈ: کیرالا میں برسراقتدا لیفٹ ڈیموکریٹ فرنٹ (ایل ڈی ایف) اور یونائیٹیڈ ڈیموکریٹ فرنٹ (یوڈی ایف)حامیوں کے بیچ جاری تناؤ نے اس وقت تشدد کا موڑ لے لیا جب جمعرات کی رات مارکسی کمیونسٹ پارٹی حامیوں نے بالوسیری کے پاس انیکولیم میں کانگریس دفتر میں آگ لگا دی۔ اس سے پہلے کل دن میں یو ڈی ایف کی جانب سے کئے جارہے مظاہرے کے دوران ہوئے پتھراؤ کے بعد دونوں گروپوں کے بیچ شروع ہوئی ہاتھا پائی کو پولیس نے روکنے کی بھی کوشش کی تھی۔ یہ مظاہرہ چند دنوں پہلے کنور ضلع کے پنور میں سی پی ایم کارکنان کے ذریعہ مبینہ طورپر مسلم لیگ کے کارکن منصور کے قتل کے خلاف یو ڈی ایف کی جانب سے نکالا گیا تھا۔