ایمانویل میکرون نے مصری گلوکارہ کا ہاتھ چوم لیا

,

   

پیرس : فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کی دوسری مدت کے لیے انتخابات میں کامیابی کی خوشی میں اتوار کی شام دارالحکومت پیرس میں ایفل ٹاور کے نزدیک ایک تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں عرب دنیا کی مشہور کلاسیکل گلوکارہ فرح الدیبانی نے فرانس کا قومی ترانہ La Marseillaise گایا۔ قومی ترانے کے اختتام پر میکرون نے مصر سے تعلق رکھنے والی فرح کے ہاتھ پر بوسہ دیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔فرح الدیبانی کی عمر 33 برس ہے۔ وہ مصر کے شہر اسکندریہ میں پیدا ہوئیں۔ فرح نے جرمنی میں برلن میں واقعHanns-Eisler Academy of Music سے گریجویشن مکمل کی۔ وہ پہلی غیر ملکی ہیں جنہوں نے کسی صدارتی تقریب میں فرانس کا قومی ترانہ La Marseillaise گایا۔ یہ ترانہ 1795ء میں لکھا اور منظور کیا گیا۔