ایماواٹسن کی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی سے اسرائیلی تلملا اٹھے

,

   

واشنگٹن : معروف ہالی وڈ اداکارہ ایما واٹسن کو سوشل میڈیا پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی سے متعلق پوسٹ کرنے کے بعد اسرائیلی سیاستدان اور سفیر ’یہود دشمن‘ قرار دے رہے ہیں۔اداکارہ نے 3جنوری کو انسٹاگرام پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ایک تصویر پوسٹ کی تھی اور ساتھ ہی میں برطانوی نژاد آسٹریلوی مسلمان لکھاری سارا احمد کی ’یکجہتی‘ سے متعلق نظم بھی لکھی۔اداکارہ کی یکجہتی سے متعلق شیئر کی گئی تصویر اور پوسٹ وائرل ہوگئی اور برطانوی و امریکی میڈیا سمیت اسرائیلی میڈیا نے بھی اس پر خبریں شائع کیں اور دنیا بھر میں فلسطینیوں کی حمایت کرنے والے لوگوں نے ان کی تعریفیں کیں۔ایما واٹسن کی مذکورہ پوسٹ کو جہاں دنیا بھر کی توجہ حاصل ہوئی، وہیں اسرائیلی سیاستدان اور یہودی لوگ ان سے خفا بھی دکھائی دیے اور بعض افراد نے انہیں ’یہود دشمن‘ بھی قرار دیا۔فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرنے پر اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے امریکہ میں اسرائیلی سفیر جلعاد اردن نے ’یہود دشمن‘ قرار دیا۔انہوں نے ایما واٹسن پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ فلسطین کے خلاف تحریک کی ایک اور دلیل یہ ہے کہ فلسطین کی آزادی کا مطالبہ کرنا ’یہود دشمنی‘ کے مترادف ہے۔