سنسناٹی، 12 اگست (آئی اے این ایس) عالمی نمبردو آرینا سبالینکا نے ایما رادوکانو کو تین گھنٹے نو منٹ کے اعصاب شکن میچ میں 7-6 (3)، 4-6، 7-6 (5) سے شکست دی۔ یہ ان کے کیریئر کا چوتھا سب سے طویل میچ تھا۔ اس جیت کے ساتھ وہ رواں سال پہلے سیٹ کے ٹائی بریکرز میں ناقابل شکست 11-0 کا ریکارڈ قائم رکھے ہوئے ہیں۔ سبالینکا نے میچ میں46 ونرز اور 72 غیر ضروری غلطیاں کیں۔ وہ اب پری کوارٹر فائنل میں جیسیکا بوزاس مانیرو سے مدمقابل ہوں گی، جنہوں نے وائلڈ کارڈ ٹیلر ٹاؤن سینڈ کو 6-4، 6-1 سے ہرایا۔ یہ سبالینکا کی رادوکانو کے خلاف گزشتہ 18 ماہ میں تیسری فتح تھی۔ وہ اس سال 49 میچ جیت چکی ہیں اور100 گھنٹوں کے قریب میدان پر وقت گزار کرکسی بھی کھلاڑی سے زیادہ کھیل چکی ہیں۔