حیدرآباد ۔ 18 جنوری (راست) ایمبولنس سرویس میں تربیت یافتہ اسٹاف کی کوشش ایک نوزائدہ کی زندگی کو بچانے کا سبب بن گئی۔ ضلع میدک میں یہ واقعہ پیش آیا۔ ایمبولنس کے اسٹاف نے نوزائدہ کو سی پی آر کے ذریعہ کامیاب کوشش کرتے ہوئے بچا لیا اور ایک خاندان کو راحت فراہم کی گئی۔ بتایا جاتا ہیکہ ضلع میدک کے سرکاری ہاسپٹل میں پیدا ہونے والے ایک نوزائدہ بچہ کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا اور عملاً اس کے دل کی دھڑکن رک گئی تھی۔ اس بچہ کی صحت کے لحاظ سے بچہ کو حیدرآباد کے معروف بچوں کے سرکاری دواخانہ نیلوفر منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں اس کا دل اچانک رک گیا۔ نوزائدہ ہونے کے سبب کچھ بھی کرنا ممکن نہ تھا لیکن ایمبولنس کے اسٹاف نے جرأتمندی اور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچہ کو فوری طور پر سی پی آر کیا اور جان بچا لی گئی۔ ایمبولنس عملہ کی اس کوشش کی اطلاع عام ہونے کے بعد مختلف گوشوں سے عملہ کی ستائش کی جارہی ہے۔ع
ایمبولنس میں تربیت یافتہ اسٹاف کی موجودگی کی اہمیت اس واقعہ سے واضح ہوجاتی ہے۔ حکام اور عوام کے علاوہ بچہ کے افراد خاندان نے اسٹاف نوین اور راجو کی ستائش کی۔ع